بیلگریڈ،2جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سربیا میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی سمیت پانچ افراد کو ہلاک جب کہ 20دیگر کو زخمی کر دیا۔ پولیس کی جانب سے ہفتے کے روز بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ شمالی سربیا میں پیش آیا، جہاں پولیس کے مطابق یہ شخص ایک مقامی کیفے میں داخل ہوا اور اس نے وہاں موجود اپنی بیوی اور ایک دوسری خاتون سمیت متعدد دیگر افراد پر فائرنگ شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات ایک بج کر چالیس منٹ پر دارالحکومت بلغراد سے 80 کلومیٹر شمال میں واقع علاقے سِتیزتے میں پیش آیا۔ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم کے پاس اسلحہ غیرقانونی تھا اور ممکنہ طور پر حسد اس جرم کی وجہ بنا۔